پاکستان، امریکہ تعلقات میں بہتری کا خیرمقدم کرتے ہیں: چین

بیجنگ (آئی این پی) چین نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ مابین تعلقات میں بہتری کا خیر مقدم کرتے ہیں ، دونوں ممالک کے بہتر تعلقات خطے میں امن واستحکام کیلئے ناگزیر ہیں ، چین افغانستان مسئلہ پر دونوں ممالک کے حالیہ تعلقات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ نے منگل کو پریس بریفنگ کے دوران پاکستان امریکہ تعلقات بارے میں بات کر تے ہوئے کہا پاکستان امریکہ بہترتعلقات افغانستان کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اثر انداز ہوں گے۔ پاکستان امریکہ تعلقات میں بہتری افغان امن واستحکام کیلئے ناگزیر ہے۔ ترجمان نے ایک سوال پر کہا چینی صدر شی جن نے جی ٹوئنٹی کانفرنس میں شرکت کی اور سائیڈ لائن میں برکس ممالک کے سربراہان سے ملاقات بھی کی جس میں گزشتہ اجلاس کے بعد نتائج پر گفتگو کی گئی اور آپس کے تعلقات میں مزید بہتری کیلئے تعاون کو بڑھانے پر گفتگو کی گئی تاکہ بین الاقوامی تعلقات ، امن اور استحکام میں بہتر کردار ادا کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...