اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت خزانہ نے مالی سال 2018-19ء کیلئے کفایت شعاری اقدامات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وفاقی حکومت نے جاری اخراجات میں 10 فیصد بچت کافیصلہ کر لیا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے آپریشنل مقاصد کیلئے گاڑیاں خرید سکیں گے۔ گاڑیاں خریدنے کیلئے وزارت خزانہ سے این او سی کا حصول لازمی قرار دیا۔ نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی عائد ہو گی۔ مجاز افسروں کو صرف ایک اخبار کی اجازت ہو گی۔ تمام سیکرٹریز کو بچت کیلئے حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پندرہ دسمبر تک بچت سے متعلق حکمت عملی پیش کی جائے۔ گاڑیوں کی خریداری آسامیوں کی تخلیق سے متعلق 4 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔
وفاقی حکومت نے جاری اخراجات میں 10 فیصد بچت کا فیصلہ کر لیا
Dec 05, 2018