سکھ وفد کی ملاقات، کرتارپورراہداری کا قیام امن کا پیغام ہے: فواد چودھری

اسلام آباد ، لاہور (صباح نیوز+سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) وزیر اطلاعات فواد چودھری سے امریکہ میں سکھوں کی تنظیم سکھ آف امریکہ کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی اور کرتارپور راہداری کھولنے اور سہولتیں فراہم کرنے پر حکومت اور وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کے خیر سگالی جذبے کے جواب میں نیک تمنائوں کا پیغام لائے ہیں۔وفد نے کہا کہ بابا گورونانک کے دربار صاحب تک رسائی سے بڑا کوئی تحفہ نہیں ہو سکتا۔ وفد سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہا کہ امن ہی واحد راستہ ہے جس پر چل کر دونوں ملک غربت سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ کرتارپورراہداری کا قیام امن کا پیغام ہے۔ سرحدوں کے دونوں اطراف امن پسندوں کو کردار ادا کرنا ہو گا۔دریں اثناء وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پوری قوم یاسر شاہ کے ریکارڈ کا انتظار کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ویسے تو تمام ریکارڈ ہی اہم ہوتے ہیں مگر جب سو سال پرانا ریکارڈ ٹوٹے تو کیا ہی بات ہے۔ انہوں نے مزید لکھا پوری قوم یاسر شاہ کے ریکارڈ کا انتظار کررہی ہے، یہ پاکستانی کرکٹ اور یاسر دونوں کیلئے ایک سنگ میل ہے۔ واضح رہے یاسر شاہ کم میچز میں 200 وکٹیں لینے سے صرف 2 وکٹ کی دوری پر ہیں۔ انہوں نے 33 ٹیسٹ میچز میں 198 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ یہ ریکارڈ اب تک آسٹریلیا کے لیگ سپنر کلیری گریمٹس کے پاس ہے جنہوں نے 36 ٹیسٹ میچز میں 200 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...