اسلام آباد(نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے جیلوں میں مقیدافراد کو تعلیمی سپورٹ کی فراہمی کے لئے جیلوں کی لائبریریوں کو کتابیں ارسال کردی ہیں۔ ابتدائی طور پر کراچی ٗ لاہور ٗ فیصل آباد ٗ ہری پور ٗ کوئٹہ اور بلوچستان میں قائم ہر ایک جیل کو 200کتابیں ارسال کردی گئیں ہیں ٗ یہ اُن کتابوں کے علاوہ ہیں جو قیدی طلبہ کو ارسال کی جاچکی ہیں۔یونیورسٹی کے فوکل پرسن ٗ زاہد مجید کے مطابق اب جو کتب ارسال کی گئی ہیں وہ خالصتاً جیلوں کی لائبریریوں میں رکھنے کے لئے ہیں اور اس اقدام کے لئے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے خصوصی ہدایت کی تھی۔
اوپن یونیورسٹی نے قیدیوں کیلئے جیلوں کی لائبریریوں کو کتابیں ارسال کر دیں
Dec 05, 2018