اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) امتِ مسلمہ کبھی بھی مشکلات میں نہیں رہ سکتی۔اگر وہ نبی کریمؐ کے بتائے ہوئے سنہری اسلامی اصولوں پر عمل کرے، انسان سادہ زندگی گزارے،بہن بھائیوں،پڑوسیوں کا خیال رکھے۔اپنے مرحوم والدین کے ایصال ثواب کی خاطر پاکیزہ محافل کا انعقاد کرے تو انسان کی زندگی میں کبھی غم،دکھ درد نہیں آتے۔سماجی ومذہبی شخصیت ملک تنویر نوشاھی چیرمین ینگ ویلفیئر کونسل پاکستان کے خالو حاجی محمد حسین نوشاھی کے چہلم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جامع مسجد محمدی ای بلاک سٹیلائٹ ٹاوٗن کے خطیب حضرت مولانا محمد امجد ہزاروی نے اِن خیالات کا اظہار کیا۔تقریب سے مولانا قاری عبدالرحمن حاجی،عمر جاوید مہروی،تنویر نوشاھی،راشد عباسی،ملک عقیل انجم ،صاحبزادہ ثاقب شہزاد نقشبندی،قاری منیب الرحمن،عبدالغفار صابری،چودھری عبیدظہور اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔