اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ )وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیاں اور پانی کی قلت دنیاکا بڑا مسئلہ بن چکا ہے، ہم نے ماحول بہتر نہ کیا تو قیمت چکانا پڑے گی، نئے پاکستان میں ایک ارب سے دس ارب درخت لگائے جا رہے ہیں، حکومت انسانوں پر خرچ کرے گی جس سے خوشحالی آئے گی،وہ آئی ایم سی جی ایف سیون ٹو میں منعقدہ سرسبز و صاف اسلام آباد پروگرام کے تحت آئیڈیاز کمپیٹیشن کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ہمارے نوجوان باصلاحیت ہیں اور یہ طے شدہ اہداف کو کامیابی سے حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے،انہوں نے کہاکہ انسانیت کی قیمت پر طاقتور ملکوں نے دنیا پر مشینی اجارہ داری قائم کی، ہم بطور مسلمان اپنی بنیاد سے ہٹ چکے ہیں، اگر ہم نے ماحول بہتر نہ کیا تو ہمیں اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔
ماحولیاتی تبدیلیاں اور قلت آب دنیاکا بڑا مسئلہ بن چکا، شہریار آفریدی
Dec 05, 2018