ڈاکٹرشکیل آفریدی کی سزا کے خلاف دائراپیل کی سماعت31جنوری تک ملتوی

پشاور(بیورورپورٹ)فاٹاٹربیونل کے غیرفعال ہونے پر اُسامہ بن لادن کے خلاف امریکی آپریشن میں معاونت کرنے والے ڈاکٹرشکیل آفریدی کی سزا کے خلاف دائراپیل کی سماعت31جنوری تک ملتوی کردی گئی واضح رہے کہ کالعدم تنظیموں کے ساتھ روابط کے الزام میں سابق خیبرایجنسی کی پولیٹکل انتظامیہ نے ڈاکٹرشکیل آفریدی کو ایف سی آر کے قوانین کے تحت قیدوجرمانہ کی سزاسنائی تھی جس کے خلاف فاٹاٹربیونل میں اپیل زیرسماعت ہے تاہم وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقہ جات کے خیبرپختونخوامیں ضم ہونے اور قبائلی اضلاع میں تاحال عدالتی نظام نہ ہونے کے باعث فاٹاٹربیونل بھی غیرفعال ہوچکاہے جس میں ڈاکٹرشکیل آفریدی سمیت متعدد قیدیوں کی اپیلیں زیرسماعت ہیں اورگذشتہ روز فاٹاٹربیونل کے غیرفعال ہونے کی بناء ڈاکٹرشکیل آفریدی کیس کی سماعت31جنوری2019تک ملتوی کردی گئی۔

ای پیپر دی نیشن