کابل(صباح نیوز) افغانستان کے صوبے ہلمند میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں طالبان کمانڈر عبدالقیوم عرف روحانی اور 5 ساتھی ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ڈرون حملہ صوبہ ہلمند کے علاقے بھرامچہ میں کیا گیا اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یہ دوسرا حملہ ہے جس میں افغان طالبان کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ افغان میڈیا کے مطابق ہلاک طالبان کمانڈر عبدالقیوم عرف روحانی صوبہ غور میں طالبان کا شیڈوگورنر تھا جو بھرامچہ میں اپنے 5 ساتھیوں کے ساتھ سفر کرتے ہوئے ڈرون کا نشانہ بنا۔یاد رہے کہ یکم دسمبر کو صوبہ ہلمند کے ضلع نوزاد میں امریکی ڈرون حملے میں طالبان کی ملٹری کمیشن کے سربراہ ملاعبدالرحیم منان سمیت 5 طالبان مارے گئے تھے۔