ذولفی بخاری کی دوہری شہریت کیس میں دائر نااہلی درخواست خارج کرنے کی استدعا

اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز)ذولفی بخاری نے دوہری شہریت کیس میں دائر درخواست خارج کرنے کی استدعا کردی۔ سپریم کورٹ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی نے اپنا جواب جمع کروادیا ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے زلفی بخاری برطانیہ میں پیدا ہوئے، شہریت بعد میں حاصل نہیں کی،زلفی بخاری نے برطانوی شہری ہوتے ہوئے بھی پاکستانی شہریت حاصل کی، آرٹیکل 62 اور 63 کا اطلاق صرف اراکین پارلیمنٹ پر ہوتا ہے زلفی بخاری رکن پارلیمنٹ نہیں،وزیراعظم کو معاون خصوصی تعینات کرنے کا مکمل اختیار ہے، سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق عدالت نے دیا ،ووٹ کا حق دیکر قومی ترقی میں انہیں شامل نہ کرنا سوالیہ نشان ہے،پاکستانی آئی ایم ایف سمیت کئی اداروں سے معاونت حاصل کرتا ہے، عالمی اداروں کے غیر ملکی سربراہان سے معاونت لی جا سکتی ہے تو دوہری شہریت والے پاکستانی سے کیوں نہیں،زلفی بخاری سمندر پارپاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں ویراعظم کی معاونت کرتے ہیں،جواب میں زلفی بخآری نے اپنی نااہلی کیلے دائر درخواست خارج کرنے کی استدعا کی ہے

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...