اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ امریکی صدر کی جارحانہ ٹوئیٹس پر وزیراعظم عمران خان کے کرارے جواب نے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کو سوچنے پر مجبور کیا، انہوں نے خط لکھ کر افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مدد مانگی۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا وزیراعظم عمران خان کے جواب نے امریکی صدر کو جارحانہ بیان کے بعد سوچنے پر مجبور کیا اور انہوں نے وزیراعظم کو خط لکھ کر افغانستان میں امن کے لیے معاونت کا کہا۔