مری(نامہ نگارخصوصی)تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری میں گائنی کی دونوں آسامیاں خالی ایک گائنی 90 دن کی رخصت پر چلی گئی سخت سردی میں گائنی ڈاکٹر کیلئے آنے والے مریض شدید مشکلات کا اشکار تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال سے انہیں فوری طور پر راولپنڈی کے ہسپتالو ں میں بھیج دیا جاتا ہے، کم وسائل رکھنے والے مریض ایسی صورتحال میں شدید ذہنی دبائو کا شکار ہوجاتے ہیں۔یک طرف انہیں زچہ بچہ کی زندگی جانے کا خطرہ ہوتا ہے تو دوسری طرف مالی مشکلات انہیں رالپنڈی جانے سے روکتی ہے ۔صحت کی سہولیات کو بہتر کرنے کے حکومتی دعوے صرف دعوے ہی ہیں اور انکی قائم کردہ ایڈوائزی کمیٹیاں صرف فوٹو سیشن اور گپ شپ کے علاوہ کچھ بھی نہیں ڈیلیوری کیلئے آنے والے مریض اور انکے اہل خانہ نے اس صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔