اٹک ( نامہ نگار ) امانتاً رقم ہڑپ کرنے والے کے خلاف اڑھائی سال بعد مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق محمد مدثر ولد محمود الحسن ساکن احمد دین روڈ خواجہ نگر حسن ابدال نے تھانہ سٹی حسن ابدال میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ اس کے چوہدری نوید ولد چوہدری نصیر ساکن محلہ اسلام پورہ حسن ابدال کے ساتھ دوستانہ تعلقات تھے اڑھائی سال قبل اس کی گاڑی خراب ہو گئی تو اس نے 2 لاکھ 70 ہزار روپے دیئے اور کہا کہ میری گاڑی خراب ہو گئی ہے اور میں نے ڈیوٹی پر جانا ہے یہ رقم میرے گھر پہنچا دیں بعدازاں اس کا نمبر بند ہو گیا اور وہ ٹال مٹول سے کام لیتا رہا پولیس نے زیر دفعہ 406 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے تفتیش سب انسپکٹر منتظر عباس کر رہے ہیں ۔ مزدوری پر جانے والا مستری ہائی ایس کی ٹکر سے جاں بحق مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق محمد یوسف ولد کرم الہٰی سکنہ دارالسلام کالونی نے چوکی سٹی تھانہ سٹی اٹک میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ اس کا بیٹا عبدالرحمن جو مہریہ ٹائون میں مستری کا کام کرتا تھا اور وہ مزدوری سے واپس آ رہا تھا کہ سائیکل پر پیچھے سے آنے والی ہائی ایس نمبر LHJ-4188 نے ٹکر ماری جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف زیر دفعہ 322,279,427 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے تفتیش اے ایس آئی نعمان احمد کر رہے ہیں ۔