لاہور( خصوصی نامہ نگار) ورلڈ پاسبان ختم نبوت میں شامل تمام مکاتب فکر کی جماعتوں نے جمعہ 7دسمبر کو بیرونی دبائو پر آسیہ رہائی کیخلاف ملک بھرمیں یوم تحفظ ناموس رسالتؐ منانے کا اعلان کیا ہے ۔کنوینئر تحریک ناموس رسالتؐ علامہ محمد ممتاز اعوان کے مطابق قانون توہین رسالت کو ناقابل عمل بنانے کیخلاف مساجد میں خطبات جمعہ پر احتجاج اور مذمتی قرار دادیں پاس کرائینگے اور مختلف شہروں میں احتجاجی جلوس نکالے و مظاہرے کیئے جاینگے ۔