آرٹیکل 62،63کا اطلاق ارکان پارلیمنٹ پرہوتا ہےنااہلی کیس میں زلفی بخاری کا جواب

Dec 05, 2018 | 11:15

ویب ڈیسک

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے نااہلی کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا، جس میں نااہلی کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔زلفی بخاری کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ وہ رکن پارلیمنٹ نہیں ہیں جبکہ آرٹیکل 62اور 63کا اطلاق صرف ارکان پارلیمنٹ پر ہوتا ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے اپنے جواب میں سپریم کورٹ میں نااہلی کے لیے دائر درخواست خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ برطانیہ میں پیدا ہوئے، بعد میں شہریت حاصل نہیں کی۔زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں وزیراعظم کی معاونت کررہے ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب عالمی اداروں سے معاونت لی جا سکتی ہے تو دہری شہریت والے سے کیوں نہیں؟ جبکہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق عدالت نے دیا ہے۔زلفی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کو معاون خصوصی تعینات کرنے کا مکمل حق ہے۔

مزیدخبریں