پاکستان مسلم لیگ(ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے الیکشن سے متعلق بیان پر ردعمل بھی جہانگیر ترین دے رہے ہیں،عمران خان نے این آراو اپنی باجی علیمہ کو دیا ہے.میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات اور وزیر تعلیم غائب ہیں، کہیں نظر نہیں آ رہے ہیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ڈی چوک میں اساتذہ بیٹھے ہیں اور حکومتی وزیر ان کی نہیں سن رہے ،حکومت کو جہانگیر ترین صاحب حکم دیں گے تو وہ اساتذہ کے پاس جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز الیکشن سے قبل اپنے والد کے ساتھ سرگرم تھیں،وہ کلثوم نواز کی بیٹی ہیں اور گھر میں سانحے کی وجہ سے صدمے میں ہیں اور اپنے والد کے ساتھ احتساب کا سامنا کر رہی ہیں۔ترجمان نون لیگ نے مزید کہا کہ سودن کی کارکردگی اور حکومت کی نااہلی عوام کے سامنے ہے، نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ نیب پراسیکیوٹر کے استعفے سے سامنے آگیا۔مریم اورنگزیب نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہباز شریف کے طبی معائنے کے لیے جلد بورڈ بنا کر طبی معائنہ کرایا جائے،عمران خان نے این آراو اپنی باجی علیمہ کو دیا ہے ۔