ہائیکورٹ نے سعد رفیق اور سلمان رفیق کی عبوری ضمانت میں 11دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے نیب کو دونوں کی ممکنہ گرفتاری سے روک دیا۔بدھ کولاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفریق کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔دورانِ سماعت عدالت نے درخواست گزاروں سے استفسار کیا کہ آپ نے ڈی جی نیب کو تبدیل کرنے کے لیے درخواست دی؟اس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین نیب نے دونوں فریقین کو سن لیا ہے اور آئندہ ایک دو روز میں اس حوالے سے فیصلہ کرلیا جائے گا۔عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے کہا کہ دونوں کے وارنٹ گرفتاری کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنائیں، گزشتہ سماعت پر بھی آپ نے اسے عدالتی ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا تھا۔عدالت نے درخواست پر سماعت کے بعد سعد رفیق اور سلمان رفیق کی عبوری ضمانت میں 11دسمبر تک توسیع کردی اور نیب کو حکم دیا ہے کہ دونوں کو آئندہ سماعت تک گرفتار نہ کیا جائے۔
لاہورہائیکورٹ نےنیب کو11دسمبرتک خواجہ سعداورخواجہ سلمان کوگرفتارکرنےسےروک دیا
Dec 05, 2018 | 13:28