حکومت نے ایازصادق کو چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی بنانے کی پیشکش کر دی

Dec 05, 2018 | 15:15

ویب ڈیسک

حکومت نے ایازصادق کو چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی بنانے کی پیشکش کر دی، پی اے سی کی سربراہی کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈلاک برقرار ہے، پبلک اکائونٹس کمیٹی کی وجہ سے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل بھی تاخیر کا شکار ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع  نے بتایا  وزیراعظم عمران خان کے شہباز شریف، خواجہ آصف کو چیئرمین نہ بنانے کے فیصلے سے اپوزیشن کو آگاہ کر دیا گیا۔ معاونِ خصوصی نعیم الحق کا کہنا شہبازشریف اور خواجہ آصف ہمارے لئے قابلِ قبول نہیں، نیب زدہ شخص کو چیئرمین پی اے سی نہیں بنا سکتے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی  کا کہنا ہے پی اے سی کی سربراہی اپوزیشن لیڈر کا حق ہے، حکومت 10سال پرانی روایت توڑنے کی کوشش نہ کرے۔یاد رہے وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اپوزیشن سے دوبارہ رابطے کا فیصلہ کیا گیا، مگر اجلاس کے بعد حکومت نے اپوزیشن سے ابھی تک رابطہ نہیں کیا، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی حکومت کی جانب سے رابطے کی منتظر ہے، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی ایران کے دورے پر چلے گئے۔

مزیدخبریں