سپریم کورٹ کی پنجاب حکومت کوسانحہ ماڈل ٹاؤن کےمقدمےمیں نئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قائم کرنےکی ہدایت

سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو سانحہ ماڈل ٹاون کے مقدمے میں نئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ازخود نوٹس نمٹا دیا ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے پانچ رکنی بینچ نے سانحہ ماڈل ٹاون کے مقدمے میں نئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کے بارے میں درخواست کی سماعت۔

 چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پنجاب حکومت نے واضح موقف اختیار کیا ہےکہ انسداد دہشت گردی کے قانون کی شق 19 کے تحت نئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔بعد میں پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹر طاہر القادری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے سے نئی امید پیدا کی ہے۔ 17 جون 2014 کولاہور کے علاقے ماڈل ٹاون میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے خلاف پولیس کی کارروائی میں تقریباً 14 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن