وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میںفلاح عامہ کیلئے جاری سکیموں اور ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوردرازاورپسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کرلی ہے ۔ تحریک انصا ف کی حکومت کا ترقیاتی پروگرام یکساں ترقی کا آئینہ دار ہے۔ انہوںنے کہا کہ صوبے کے پسماندہ علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کریںگے۔ پائیدارترقی سے ہی عام آدمی کی زندگیوں میں تبدیلی آئے گی۔ انہوںنے کہا کہ بروقت تکمیل سے ہی ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عام آدمی تک پہنچیں گے۔فلاح عامہ کے سکیموں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کا نظام وضع کیاگیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ میں فلاح عامہ کی سکیموں اورترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد اورپیش رفت کا خود جائزہ لیتا ہوں ۔ چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری خزانہ ،سیکرٹری تعمیرات و مواصلات،سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات اوراعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس،فلاح عامہ کیلئے جاری سکیموں اور ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا
Dec 05, 2018 | 21:21