تجارتی میلوں ،نمائشوں سے برآمدات بڑھانے میں مدد مل سکتی :عرفان شیخ

لاہور(کامرس رپورٹر)صدر لاہور چیمبر آف کامرس عرفان اقبال شیخ ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغراور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے کہا ہے کہ تجارتی میلوں اور نمائشوں کے ذریعے پاکستان کی برآمدات بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے، حکومت ملک میں تجارتی میلوں اور نمائشوں کے انعقاد کے لیے نجی شعبہ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعاون کرے۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی نمائشیں خریداروں تک رسائی ، برآمدات میں اضافہ اور ملک میں کثیر زرمبادلہ لانے کا اہم ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ تجارتی نمائشوں کے انعقاد میں دلچسپی لے رہا ہے،مگر اب بھی دیگر ممالک کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں بہت محنت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک تجارتی نمائشوں اور میلوں کے ذریعے اپنی بھرپور مارکیٹنگ کر اور برآمدات کو فروغ دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تجارتی نمائشوں اور میلوں کے انعقاد میں نجی شعبہ خصوصا ایکسپورٹرز کے ساتھ بھرپور تعاون کرے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں قائم پاکستانی سفارتخانوں کو اس سلسلے میں اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہیں چاہیے کہ دنیا بھ میں منعقد ہونے والے تجارتی میلوں اور نمائشوں کی معلومات چیمبرز آف کامرس کے ساتھ شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں حصہ لینے کیلئے ایکسپورٹرز کی مدد کریں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...