چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سے چیف سیکرٹری پنجاب کی ملاقات

Dec 05, 2019

لاہور(وقائع نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سے چیف سیکرٹری پنجاب نے ملاقات کی۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس سردار شمیم خان سے ان کے چیمبر میںملاقات کی۔ اس ملاقات میں انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے سے متعلق دیگر امور پر گفتگو کی۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے پنجاب بھر کی خصوصی عدالتوں میں ججز اور عملہ کی بھرتی سے متعلق چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کو آگاہ کیا۔

مزیدخبریں