مختصرعدالتی خبریں

Dec 05, 2019

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری نیشنل بک فاؤنڈیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔لاہور ہائیکورٹ نے دودھ بنانے والی نجی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کو ہراساں کرنے کیخلاف دائر درخواست پر ڈی سی قصور اور اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔لاہور ہائیکورٹ نے اغوا ہونے والی لڑکی کو بازیاب نہ کرانے کے خلاف درخواست پر سی سی پی او لاہور پر برہمی کا اظہار کیا۔لاہور ہائیکورٹ نے دوہری شہریت رکھنے والے شہری کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلیک لسٹ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور نادرا سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔ہائی کورٹ نے محمد حسین سمیت دیگر کی درخواستوں پر تحریری امتحان اور انٹرویو پاس کرنے کے باوجود تقرری نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے پارلیمانی کمیٹی کے نامزد ججز کے انٹرویو کرنے کی مخالف کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو گروپ انشورنس نہ دینے کے خلاف دائردرخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو 15 جنوری تک جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ نے شعیب وغیر کی درخواست پر سماعت کی اراضی کی غرض سے حقیقی بہن کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس میں نامزد ملزمان کی درخواست ضمانتیں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی ہیں۔لاہور ہائیکورٹ نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد چار لیکچررز کی مستقلی کیلئے درخواستوں پر وی سی یونیورسٹی کو لیکچرر عظمیٰ ستار کی ممکنہ برطرفی سے روک دیا۔

مزیدخبریں