اسلام آ با د ( نامہ نگار)کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کانووکیشن آج صبح دس بجے کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگا وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسن مہمان خصوصی ہوں گے مختلف ڈگری پروگراموں کے 850 طلباء و طالبات بشمول 31پی ایچ ڈی سکالرز کو ڈگریاں دی جائیں گی پوزیشن ہولڈرزمیں 39سونے،12سلوراور 11کانسی کے تمغے جبکہ مجموعی بہترین کارکردگی کے حامل ایک طالب علم کو قائداعظم میڈل سے نوازا جائے گا۔
کیپٹل یونیورسٹی کا کانوکیشن آج ہوگا
Dec 05, 2019