کراچی(نیوزرپورٹر) معروف ماہرِ امراض خون اور عمیر ثناء فاؤنڈیشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ثاقب حسین انصاری نے صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہوسے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور،صحت کے مسائل بالخصوص تھیلے سیمیا کے خاتمے اور اس مرض سے متعلق آگاہی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر ثاقب انصاری نے انسدادِ تھیلے سیمیا بل کی منظوری سے قبل سندھ اسمبلی میں تھیلے سیمیا کے