وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ دھابے جی پمپنگ اسٹیشن پہنچ گئے

کراچی(خبر نگار) وزیربلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کادورہ کیا۔ سید ناصرحسین شاہ نے کراچی کو اضافی پانی کی فراہمی آب کے منصوبے کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ کے کوارڈینیٹر شہزاد میمن، ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان بھی موجود تھے۔ سید ناصرحسین شاہ کو منصوبے کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سیدناصرحسین شاہ کو بتایا گیا کہ نئے پلانٹ سے کراچی کو 100 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جائے گا، پرانے پلانٹ سے کراچی کو 65 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی کی جارہی تھی، نیا پلانٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جس کو جلد مکمل کرلیا جائے گا اور اس سے پانی کی فراہمی تسلسل سے شروع کردی جائے گی، نئے پلانٹ کی تکمیل سے کراچی میں پانی کی فراہمی مذید بہتر ہوگی اور پانی کی کمی کو پورا کیا جاسکے گا۔سید ناصر حسین شاہ نے دھابیجی پمپنگ پر کام کرنے والے مزدور رہنمائوں سے بھی بات چیت کی اور ان کو یقین دلایا کہ کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کو پرائیویٹائز نہیں کیا جارہا اور واٹر بورڈ اسی طرح گورنمنٹ کے زیرِاثر کام کرتا رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن