بغداد(عرب نیوز) عراق میں مظاہرے جاری ہے، نجف شہر میں تیسری بار ایرانی قونصل خانہ جلا دیا گیا۔ ادھر مغربی صوبہ انبار میں الاسد ایئربیس پر 5راکٹ فائر کئے گئے یہاں امریکی فوجی رہائش پذیر ہیں، کوئی نقصان نہیں ہوا۔ ادھر صدر برہام صالح نے اپوزیشن پارٹیوں کے وفد سے ملاقات کی تاکہ بحران کاحل نکالا جاسکے۔ یاد رہے کہ یکم اکتوبر سے جاری مظاہروں میں 400افراد مارے جاچکے ہیں۔
عراق، مظاہرے تھم نہ سکے، ایرانی قونصلیٹ تیسری بار نذرآتش، امریکی فوجیوں کے بیس پر راکٹ حملہ
Dec 05, 2019