صدر ‘قائم مقام گورنر کی ملاقات‘ عمران کے ساتھ کھڑے ہیں: پرویز الٰہی

لاہور (نیوز رپورٹر) صدر عارف علوی نے قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے گورنر ہاؤس میں ون آن ون ملاقات کی۔ اس موقع پر موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں ہماری پارٹی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور وزیراعظم کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ عمران خان نے ملک کی معیشت کو درست سمت میں ڈال دیا ہے‘ انشاء اﷲ بہت جلد پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہو جائے گا۔ ہم وزیراعظم کے ملکی ترقی کے ویژن کو آگے بڑھانے میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...