اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20پیسے سستا

Dec 05, 2019

لاہور (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 5 پیسے کی کمی سے 155 روپے 13 پیسے رہ گئی۔ یورو کی قدر 12 پیسے کم ہو کر 171 روپے 82 پیسے رہ گئی تاہم برطانوی پاونڈ کی قدر1 روپے 14 پیسے بڑھ کر 202 روپے 48 پیسے ہو گئی۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 20 پیسے کی کمی سے 155 روپے 15 پیسے رہ گئی۔

مزیدخبریں