آرمی چیف کے معاملے پر حکومت کے پاس اکثریت نہیں: مصطفیٰ کمال

کراچی(آئی این پی ) سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے معاملے پر حکومت کے پاس اکثریت نہیں، حکومت کو معاملے پر لچک کا مظاہرہ کرنا چاہیئے، حکومت کی جانب سے اپوزیشن کو مسلسل ٹارگٹ کیا جا رہاہے، حکومت سخت زبان استعمال کر رہی ہے، حکومت جانتی ہے اسے اپوزیشن کی ضرورت ہے، موجودہ صورتحال میں سرمایہ کاری کیسے آئے گی؟۔ان خیالات کا اظہار مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن