ملک بھر کی ماڈل کورٹس میں گزشتہ روز 1476 مقدمات کا فیصلہ‘ بہترین کارکردگی پر راولپنڈی کے جوڈیشل ولاء افسروں میں تعریفی اسناد تقسیم

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) پاکستان بھر کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کا سلسلہ جاری ہے۔ 465 ماڈل کورٹس نے گزشتہ روز مجموعی طور پر1476 مقدمات کا فیصلہ کیا۔ 182ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل اور منشیات کے 230‘ 125سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے 550 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی‘ 158ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے696مقدمات کے فیصلے کئے، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعیدکھوسہ کی ہدایت پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے راولپنڈی کی ماڈل کورٹس کے جوڈیشل افسران ،لاء افسر،عدالتی عملے سمیت مختلف محکموں کے فوکل پرسنز کو تعریفی اسناد دی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...