اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے تعلیمی بجٹ میں کی جانے والی کٹوتی کا سب سے زیادہ نقصان گلگت بلتستان کے طلباء کا ہوا ہے جس کی وجہ سے گلگت بلتستان کی دونوں یونیورسٹیوں کے طلباء کا مستقبل دائو پر لگ گیا ہے۔ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے رہنماوں نے زرداری ہاوس اسلام آباد میں چیئرمین پیپلزپارٹی سے ملاقات کرکے گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی۔ ملاقات کرنے والوں میں سابق وزیراعلیٰ مہدی شاہ، صوبائی صدر امجد علی ایڈووکیٹ، جمیل احمد، سعدیہ دانش، شوکت علی اور شاہ سلطان شامل ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہنزہ سانحے کے اسیران بابا جان اور دیگر سیاسی قیدیوں سے ہونے والی ناانصافیوںکو ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں فوجی عدالتوں کے قیام سے قبل کے مقدمات کی سماعت متاثرہ افراد کے ساتھ ناانصافی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جاری تحریک حق ملکیت بھٹو شہید کے نظریے کے مطابق ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے اس خواب کی تعبیر کرے گی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے سوال کیاکہ سپریم کورٹ کے گلگت بلتستان کے اسٹیٹس کے حوالے سے فیصلے پر تاحال عملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا۔ َسپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے سپریم کورٹ اپیلیٹ کورٹس اور جی بی کونسل ڈیڑھ سے غیرفعال ہیں۔ ججز کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے گلگت بلتستان کی اعلیٰ سطح کی عدالتوں کا غیر فعال ہونا انتہائی تشوشناک ہے۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے انتخابات کے حوالے سے وفد نے چیئرمین کو بریفنگ بھی دی۔