اسلام آباد (نامہ نگار) احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملزم خورشید انور جمالی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 دسمبر تک توسیع دیدی ۔ بدھ کو کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کی۔ جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ملزم خورشید انور جمالی کے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔