آرمی چیف سے متعلق قانونی ترمیم ہوگی‘ آئینی نہیں: بابر اعوان

لاہور (وقائع نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ تمام آرمی فورس وفاقی حکومت کے تحت کام کرتی ہیں۔ آرمی چیف سے متعلق قانونی ترمیم ہوگی آئینی ترمیم نہیں ہوگی۔ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ سوال ہو رہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف کے عہدے کے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر آئینی ترمیم کی ضرورت ہے؟ آرمی چیف سے متعلق آئینی ترمیم نہیں ہوگی۔ چیئرمین سینٹ اور دیگر کی تعیناتی سے متعلق تو قانون میں لکھا ہے مگر یہ نہیں لکھا کہ مراعات کیا لیں گے۔ سپریم کورٹ کے عبوری حکم میں پارلیمنٹ کو بھی کہا گیا ہے۔ پہلی مرتبہ مالی ایجنسی موڈیز نے بھارت کو منفی اور پاکستان کو مستحکم قرار دیا۔ پاکستان کی معیشت مستحکم ہاتھوں میں ہے۔ بابر اعوان نے کہاکہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے بعد رولز بنائے جا سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...