راولپنڈی: گینگ 333 کا مبینہ سرغنہ تاجی کھوکھر ساتھیوں سمیت گرفتار

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ ائرپورٹ پولیس نے 333 نامی گینگ کے مبینہ سرغنہ امتیاز علی المعروف تاجی کھوکھر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطا بق تاجی کھوکھر ٹاپ 20 میں سرفہرست بدمعاش ہے۔ یہ گرفتاری سی پی او محمد احسن یونس کی بدمعاشوں کے خلاف سپیشل آپریشن کے سلسلہ میں عمل میں لائی گئی۔ ایس پی پوٹھوہار سید علی نے بتایا کہ تاجی کھوکھر تھانہ ائیرپورٹ کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزموں سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کرکے تھانے منتقل کردیا گیا۔ ادھر سی پی او محمد احسن یونس نے کہا ہے کہ پیشہ ور کریمنلز اور گینگسٹرز کی گرفتاری سے ہی جرائم کا قلعہ قمع کیا جاسکتا ہے۔ سی پی او ایس پی پوٹھوہار سید علی نے بتایا کہ تاجی کھوکھر فورتھ شیڈول میں بھی شامل ہے۔ تاجی کھوکھر قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر حاجی نواز کھوکھر کے چھوٹے بھائی اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے چچا ہیں۔ ایس پی سید علی نے کہا کہ تاجی کھوکھر راولپنڈی میں 333 نامی گینگ کا سرغنہ ہے۔ تاجی کھوکھر کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ ایس پی سید علی نے کہا کہ تاجی کھوکھر کا گینگ جڑواں شہروں میں زمینوں پر قبضہ کرتا ہے۔ تاجی کھوکھر کا گینگ بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہے اور تاجی کھوکھر کے خلاف تھانہ ائیرپورٹ، تھانہ صادق آباد اور تھانہ صدر بیرونی میں 13 مقدمات درج ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...