لاہور کے ماحول کو تباہ کرکے نون لیگی‘ کس منہ سے اس کے مسائل کی بات کرتے ہیں:زرتاج گل کا ٹویٹ

Dec 05, 2019

اسلام آباد(اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) لاہور کے ماحول کو تباہ کرکے اب کس منہ سے اس کے مسائل کی بات کرتے ہیں، دونوں دقیانوسی جماعتوں کے قائدین نے خود ہی اپنی ترقی کے دعوے جھٹلا دیئے ہیں۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں زرتاج گل نے کہا کہ لاہور کے ماحول کو تباہ کرکے نون لیگی اب کس منہ سے ان مسائل کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے 70 فیصد لاہور کی ہریالی ختم کرکے سیمنٹ کے پل لاد دیئے، ہماری حکومت بیشتر پالیسیوں کے ذریعے معاملات سلجھا رہی ہے۔

مزیدخبریں