اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمن ملک نے سابق صدر آصف علی زرداری کو فوری اپنے پرانے ڈاکٹروں سے علاج کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ جیل قوانین کے مطابق میڈیکل ٹیم کے تجویز پر عمل درآمد کرنا جیل حکام پر لازم ہے،آصف علی زرداری پر فقط الزامات ہیں وہ کوئی مجرم یا سزایافتہ قیدی نہیں ہیں۔ اپنے بیان میں سینیٹر رحمن ملک نے سابق صدر آصف علی زرداری کو فوری اپنے پرانے ڈاکٹروں سے علاج کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ پہلے دن کہہ چکا تھا کہ آصف علی زرداری بیک وقت قلب، ہائی بلڈ پریشر و دیگر امراض میں مبتلا ہیں۔انہوںنے کہاکہ ڈاکٹروں کی تجویز کے باوجود سابق صدر آصف علی زرداری کو ہسپتال منتقل نہیں کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ جیل قوانین کے مطابق میڈیکل ٹیم کے تجویز پر عمل درآمد کرنا جیل حکام پر لازم ہے۔انہوںنے کہاکہ بطور چیئرمین سینیٹ کمیٹی داخلہ آصف علی زرداری کو ہسپتال منتقل نہ کرنے کا نوٹس لیا۔انہوںنے کہاکہ بڑی مشکل سے حکومت نے تب آصف علی زرداری کو ہسپتال منتقل کیا جب صحت زیادہ بگڑ گئی۔