امریکا پابندیاں اٹھالے تو بات چیت ہو سکتی ہے، روحانی

Dec 05, 2019

(انٹرنیشنل ڈیسک)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اگر امریکا ایران کے خلاف ’غیر قانونی‘ پابندیاں ختم کر دے تو ایران جوہری معاملے پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ روحانی کے مطابق یہ مذاکرات پانچ جمع ایک کے سربراہان کی سطح تک بھی ہو سکتے ہیں۔ سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان اور جرمنی کے ساتھ ہی 2015ئ￿ میں ایران کا جوہری معاہدہ طے پایا تھا۔ ٹیلی وڑن پر نشر ہونے والے اپنے براہ راست خطاب میں ایرانی صدر حسن روحانی نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی وجہ اسرائیل کو قرار دیا۔

مزیدخبریں