اسلام دآباد (وقائع نگار)میٹروپولیٹن کارپوریشن (ایم سی آئی ) کااجلاس مئیر اسلام آباد کے مخصوص بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کی ذمہ داری سی ڈی اے پرڈالنے کی کوشش کی نظر ہو گیا ، شعبہ سینی ٹیشن ،روڈز اورانوائرمنٹ سمیت شہر کے میونسپل کاموں کی بدانتظامی کے حوالے سے مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے اپنے قریبی یو سی چئیرمینوں سے اجلاس میں تقریر کروا کے اپنی بدترین کارکردگی کو چھپانے کی کوشش کی ہے۔ مئیر اسلام آباد کے منظور نظر افسر ڈائر یکٹر ڈی ایم ظفر اقبال کی کرپشن کے ایوان میں چرچوں پر مئیر کی خاموشی نے ساری کارکر دگی کا پول کھول دیا ہے، شیخ انصرعزیز کی زیر صدارت کارپوریشن کے چوالیسیویںماہانہ اجلاس کے دوران مئیر اسلام آباد کے قریبی یو سی چیئرمینوں نے اپنے مئیر اور کی بدترین کا کردگی کو چھپانے اور ایوان کو گمراہ کرنے کے لئے تو پوں کا رخ سی ڈی اے کی جانب موڑ دیا اور الزامات کی بوچھاڑ کر دی اور ایم سی آئی کے زیر انتظام شعبوں سینی ٹیشن ،روڈز اورانوائرمنٹ سمیت شہر کے میونسپل کاموں کے ذمہ دار شعبہ ڈی ایم کی بدترین کارکردگی کو مئیر کی نااہلی کی بجائے سی ڈی اے کی مداخلت قرار دے دیا ،اجلاس میں ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر ظفراقبال نے شہر میں فراہم کردہ سہولیات ،کیبل ٹی وی نیٹ ورک،بی ٹی ایس ٹاورز،ہفتہ وار بازاروں سمیت دیگر چارجز میں اضافے کی سمری بھی پیش کی۔انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے اورایم سی آئی کی زمین پر لگائے جانے والے بی ٹی ایس ٹیلی کام ٹاورز کے نرخ1 لاکھ 50بڑھاکر4 لاکھ جبکہ نجی ملکیتی زمین پر لگائے جانے والے ٹاورز کے نرخ50ہزارسے بڑھا کر 1لاکھ 50ہزارروپے (بشمول 5فیصد سالالنہ اضافہ)کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔جبکہ کیبل ٹی وی نیٹ ورک بی ون کیٹگری 5ہزار سالانہ بی ٹو 10ہزار،ایچ ٹو 25ہزار،بی ون سے بی تھری 50ہزار،بی فور 75ہزار،جبکہ بی سیون 1لاکھ کرنے کی منظوری دی گئی۔کھی جگاہوں پر کاروبار کے حوالے سے کیٹگری بے سیکٹر ای ،ایف ،بلیو ایریا،ڈپلومیٹک انکلیو میںریستورانٹس اوپن اسپیسز یوز 143روپے مربع فٹ ماہانہ سے بڑھاکر 500روپے ،کیٹگری بی سیکٹر جی اور ا?ئی 400 روپے مربع فٹ ماہانہ اورکیٹگری سی کارپویشن کی حدود میں قائم ریستورانٹس 300روپے مربع فٹ ماہانہ کی منظوری دی گئی۔ہفتہ وار بازاروں میں 8/8کے اسٹالز کی 120سے بڑھا کر500،8/16کے اسٹالزکے نرخ 240سے بڑھارکر1000روپے ماہانہ اوراسی حساب سے مذید اسٹالز کے نرخوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اجلاس میںاراکین نے مئیر کے منظور نظر افسر ڈائریکٹر ڈی ایم اے ظفراقبال پر کرپشن کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ڈائریکٹر کرپٹ ہیں جنہوں نے ہرماہ کروڑوں روپے کی کرپشن کی ہے،اس وقت شہر میں ہزار سے زائد بی ٹی ایس ٹاورز موجود ہیں جبکہ انہوں نے اراکین کی جانب سے بار بار تحریری طور پر آگاہ کرنے کے باوجو د صرف250ٹاورز رجسٹرڈ کئے ہیں،ڈائریکٹر اراکین سے غنڈہ گردی کرتے ہیں،مارچ میں بی ٹی ایس،سائن بورڈز،اسٹیمرز سمیت دیگر اشتہاری مہم کی مد میں حاہل ہونے والا لاکھوں روپے کا ریونیو اچانک ماہ نومبر میں صرف 34ہزار پر آگیا ہے اورمیئر ڈائریکٹر سے پوچھتے ہی نہیں ہیں۔