کراچی (اسپورٹس رپورٹر) نیپال میں جاری 13ویں ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس نے مزید 4 گولڈ میڈلزجیت لیے جس کے بعد میڈل ٹیبل پر پاکستان تیسرے نمبر پر پہنچ گیا۔13ویں ساؤتھ ایشین گیمزمیں پاکستان کے گولڈ میڈلزکی تعداد 10 ہوچکی ہے،جس میں سب سے زیادہ گولڈ میڈلز پاکستانی کراٹیکاز نے جیتے ہیں ۔ کراٹے ٹیم نے مجموعی طورپر6 گولڈ،8 سلور اور5 برانز میڈل اپنے نام کیے ہیں۔بدھ کو ہونے والے مقابلوں میں کراٹے کی مائنس 50 کلوگرام کیٹیگری میں نعمان احمد نیطلائی تمغہ سینے پر سجایا، ان کے علاوہ مینز اور ویمنز کومیتے ٹیم نے بھی گولڈ میڈلز حاصل کیے۔تائی کوانڈو ایونٹ میں وقار نے چاندی ، انیلہ اور جبران نے چاندی کے تمغے جیتے جبکہ محمود اور سویا صابر نے کانسی کا حاصل کیا۔ مردوں کی 200 میٹرریس میں محمد عزیر نے سونے کا تمغہ سینے پرسجایا جب کہ خواتین کی 200 میٹرریس میں نجمہ پروین نیچاندی اور ڈسکس تھرو میں شمس الحق نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ٹینس فائنل میں بھارت سے شکست کے بعد پاکستان ٹیم سلور میڈل کی حقدار ٹھہری۔شوٹنگ کے 25میٹر پسٹل ایونٹ مین رابعہ، لبنٰی اور مہوش پر مشتمل ٹیم نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔13ویں ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان10 طلائی ،17چاندی اور 22کانسی کے تمغوں کے ساتھ میڈل ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود ہے۔