راولپنڈی(جنرل رپورٹر)گھریلوپیمانے پر سبزیوں کی کاشت کا مشغلہ انسانی صحت کے لئے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے، اپنے کھیت یا گھر کے باغیچہ میں کاشت کی ہوئی سبزیاں سستی ، سپرے اور دیگرآلائشوںسے بھی پاک ہوتی ہیں۔ ان خیالات کااظہار ترجمان محکمہ زراعت راولپنڈی نے جاری بیان میں کیا،انہوں نے مزید کہا گھروں میں سبزیاں اگاتے وقت ایسی سبزیاں کاشت کی جائیں جو کافی دیر تک پیداوار دیتی ہوںمثلا پالک، دھنیا، میتھی وغیرہ،جبکہ 3 سے 5 مرلہ کے پلاٹ میں ان سبزیوں کے علاوہ گوبھی ، ٹماٹر،گاجر ، شلجم اور مولی سمیت دیگر سبزیاں بھی لگائی جاسکتی ہیں،سبزیوں کی کاشت کے لئے نہری یا گھروں میں استعمال ہونے والا صاف پانی لگایا جائے۔