لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام بارہویں نیشنل ویمنز فٹبال چیمپئن شپ میں واپڈا کلب نے ینگ رائزنگ کلب لیہ کو تیس صفر سے ہرا دیا۔ میچ کے موقع پر فیفا کی ٹیم اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری کرنل مجاہد اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری ذوالفقار بھی موجود تھے۔ آج ماڈل ٹائون کلب اور پنجاب کلب کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔