محمد عامر کو بنگلہ دیش پریمئر لیگ کیلئے این او سی مل گیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پی سی بی نے بنگلہ دیش پریمئر لیگ میں شرکت کیلئے محمد عامر کو بھی این او سی جاری کردیا۔ مقابلے 6 دسمبر سے 11 جنوری تک جاری رہیں گے، اس سے قبل شعیب ملک اور محمد عرفان کو بھی ایونٹ میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی۔ وہاب ریاض، آصف علی، شاہد آفریدی، محمد نواز، عماد وسیم اور محمد موسٰی سمیت پاکستان کے 9 کرکٹرز کے مختلف فرنچائزز کیساتھ معاہدے ہیں، ان کو این اوسی دینے کا فیصلہ بھی جلد سامنے آجائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...