اردو کے ممتازمزاح نگار، افسانہ نگار، معلم اور اقوام متحدہ میں پہلے پاکستانی مندوب احمد شاہ پطرس بخاری کو بچھڑے 61 برس بیت گئے۔اُردو ادب میں منفرد مقام رکھنے والی شخصیت پطرس بخاری کا شمار پاکستان کے مقبول ترین مزاح نگاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے انگریزی ادب، پاروں کے اردو تراجم میں بڑا نام پیدا کیا اوران کی تصانیف آج بھی تازہ پھول کی مانند علم و فن کی خوشبوئیں بکھیر رہی ہیں۔پطرس بخاری کی ادبی، تعلیمی اور سفارتی خدمات کے صلے میں انہیں حکومت پاکستان نے ان کے وفات کے 44 برس بعد 14 اگست 2003 کو تمغہ ہلال امتیاز سے نوازا۔
اردو کےممتاز مزاح نگار،ادیب پطرس بخاری کو بچھڑے 61 برس بیت گئے
Dec 05, 2019 | 14:41