وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف اور ان کے خاندان کی بھی کچھ قسطیں باقی ہیں، وزیراعظم نے لوٹی دولت واپس لانے کا وعدہ کیا تھا، جس کی قسطیں آنا شروع ہوگئی ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک بیان کہا کہ نواز شریف صاحب باہر ڈاکٹروں کی ہدایت پر گئے ہیں،اس میں حکومت کا کوئی عمل نہیں، جبکہ زرداری صاحب کے معاملے میں بھی ڈاکٹرز کی رائے سے معاملہ آگے بڑھے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے لوٹی دولت واپس لانیکا وعدہ کیا تھا، قسطیں آنا شروع ہوگئی ہیں،نواز شریف اور ان کے خاندان کی بھی کچھ قسطیں باقی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی کو جیل میں رکھنے کا شوق نہیں ،یہ لوگ ہمت پکڑیں اور باقی لوگ بھی اپنے پیسے دیں۔الیکشن کمیشن ارکان کی تعیناتی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ارکان کی تعیناتی پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک نہیں ہے ، امید ہے آج کل میں ہی ناموں پراتفاق ہو جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ پارلیمنٹ میں حکومت اور اپوزیشن نے بہت میچیورٹی کا مظاہرہ کیا ہے، حکومت اور پوزیشن کی جانب سے جو نام دیے گئے ہیں وہ تمام لوگ غیرجانبدار ہیں۔فواد چوہدری نے بتایا کہ قانون کیمطابق الیکشن کمشنر کے ریٹائر ہونے کے بعد 45 دن کا ٹائم ہوتا ہے۔
ہمیں کسی کو جیل میں رکھنے کا شوق نہیں,نواز شریف اور ان کے خاندان کی کچھ قسطیں باقی ہیں:فواد چوہدری
Dec 05, 2019 | 16:54