مغربی یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ میں حوثی ملیشیا کی طرف سے شہر میں نصب کردہ ایک بم پھٹنے سے کم سے کم پانچ بچے جاں بحق ہوگئے۔مقامی ذرائع نے عرب ٹی وی کو بتایاکہ جنوبی الحدیدہ میں الدریھمی ڈاریکٹوریٹ کے المنقم کے مقام پر ایک بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔خیال رہے کہ یمن کے مختلف شہروں میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے بڑی تعداد میں بارودی سرنگیں اور بم نصب کررکھے ہیں جو شہریوں کی جان ومال کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہو رہے ہیں۔الحدیدہ میں حوثیوں کی طرف سے بچھایا گیا بم پھٹنے سے پانچ بچے جاں بحق ہوگئے۔ ان کی شناخت 7 سالہ عبدالسلام عبداللہ مسعود، امانی عمر صغیر،8 سالہ مراد احمد مشروعی، عبداللہ مسعود اور 13 سالہ سید عمر یحییٰ کے ناموں سے کی گئی ہے۔ادھر الحدیدہ گورنری کے علاقے التحیتا میں المتینہ کے مقام پر حوثی ملیشیا کی فائرنگ سے دو بچے زخمی ہوگئے۔ مقامی طبی ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے بچوں کی شناخت 10 سالہ عبدہ احمد عبداللہ اور 8 سالہ احمد عبداللہ کے نام سے کی گئی ہے۔
الحدیدہ میں حوثیوں کا نصب بم پھٹنے سے پانچ بچے جاں بحق
Dec 05, 2019 | 18:10