ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو آخری چنائی والی کپاس کو بیج نہ بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار آخری چنائی والی کپاس کو الگ رکھیں اور اس سے بیج نہ بنائیں کیونکہ اس کپاس کا ریشہ کمزور اور بنولہ بھی بیج کے قابل نہیں رہتانیز کپاس کی مختلف اقسام کو الگ الگ گوداموں میں رکھا جائے تاکہ مختلف اقسام کے ریشے اور بیج کی کوالٹی آپس میں مل کر متاثر نہ ہو۔ ماہرین زراعت نے کہاکہ چنی ہوئی کپاس کو خشک جگہ پر اور ہر قسم کی کپاس کو الگ الگ رکھنا چاہیے