رحیم یار خان(بیورو رپورٹ) رحیم یار خان سمیت ملک بھر میں آج(ہفتہ) سے نادرا کے تمام دفاترہفتہ کے روز بھی کھلا کریں گے اور نادرا کے تمام دفاتر سوموار سے ہفتے کے روز تک صبح آٹھ بجے سے شام چھ بجے تک بغیر کسی وقفے کے کام کریں گے۔ذرائع کے مطابق ملک بھر کے نادرادفاتر میں ’’ب‘‘ فارم لینے والے والدین کے غیر معمولی رش کے باعث وزارت داخلہ نے ملک بھر میں تمام دفاتر ہفتے میں چھ روز کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ شہریوں کے ب فارم و دیگر ضرورتوں کے حصول میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
نادرا کے تمام دفاترہفتہ کے روز بھی کھلا کریں گے
Dec 05, 2020