یوٹیلیٹی سٹورز نومبر میں سیل ہدف حاصل کرنے میںناکام

اسلام آباد (صباح نیوز)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نومبر کے مہینہ میں سیل ہدف حاصل کرنے میںناکام رہی۔نجی ٹی وی کے مطابق نومبر میں سیل ہدف کے مقابلہ میں دو ارب 37کروڑ روپے کم رہی۔ نومبر میں یوٹیلیٹی سٹورز کی سیل سات ارب 13کروڑ روپے رہی۔ نومبر کے لئے سیل کا ہدف نو ارب 50کروڑ روپے مقرر کیا گیا تھا۔ کراچی اور سکھر کے علاوہ تمام زونز میں سیل کا ہدف حاصل نہیں ہو سکا۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی 68روپے فی کلو اور 20کلو آٹے کا تھیلا 800روپے میں فروخت کیا جارہاہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...