نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے سفیر عبد اللہ المعلمی نے کہا ہے کہ امریکا کا حوثی ملیشیا کو ایک دہشت گرد گروہ قرار دینے پر غور ایک مثبت اقدام ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب میں شہری آبادی پر حملے ان کی دہشت گردانہ سوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔المعلمی نے عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ یمن میں سعودی عرب اور شہریوں پر حوثیوں کے حملے اس گروہ کی دہشت گردی کی سوچ کا ثبوت ہیں۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حوثیوں نے ثابت کیا ہے کہ یہ دہشت گرد ہیں۔ سفیر عبد اللہ المعلمی نے کہا کہ امریکا کی طرف سے حوثیوں کو ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر نامزد کرنا ایک منصفان منطقی اقدام ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ حوثیوں کو ایک دہشت گرد تنظیم کے نامزد کرنے کے فیصلے پر قائم رہے گی۔سعودی سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب خطے میں ایران کے تباہ کن رویے کا مقابلہ کر رہا ہے۔خیال رہے کہ امریکی ذرائع نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو اس ہفتے کے آخر میں حوثی ملیشیا کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے سکتے ہیں۔
حوثی ملیشیا کو دہشت گرد قراردینے پر غور ایک مثبت اقدام ہے:سعودی سفیر
Dec 05, 2020