سعودی عدالت کا سکیورٹی اہلکاروں کے قاتل کا سرقلم کرنے کا حکم

Dec 05, 2020

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی ایک فوج داری عدالت نے  دو سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزم کا جرم ثابت ہونے پر اس کا سر قلم کرنے اور 11 دیگر ملزمان کو 8 سے 25 سال تک قید کی سزائیں دینے کا حکم دیا ہے۔ فوجداری عدالت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ملزم نے جارحانہ انداز میں دو سیکیورٹی اہلکاروں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنی ڈیوٹی پر مامور تھے۔ حملے میں دونوں اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

مزیدخبریں